کسی بھی مداح کیلئے اس سے بڑی کوئی خواہش نہیں ہوتی ہوگی کہ جس شخصیت کو وہ پسند کرتا ہو اس مشہور شخص سے گفتگو ہو جائے۔ ہوا کچھ یوں جب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے مداحوں نے جب ان سے جواب نہ ملنے کا شکوہ کیا تو بابر اعظم کے والد نے جواب نہ دینے کی وجہ بتا دی۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے بابر اعظم کے والد سے شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ بابر اعظم سوشل میڈیا پر جواب نہیں دیتے ہیں، مزید کہا کہ انہیں تھوڑا سا وقت نکال کے مداحوں کو جواب دینا چاہیے۔
جس پر بابر اعظم کے والد نے مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کسی قومی کرکٹ ٹیم کو اجازت نہیں ہے۔