جوانی کی تصویر دیکھ کر جذباتی ہوگئے ۔۔ ان 4 مشہور شخصیات کی پرانی تصاویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی

image

مشہور پاکستانی شخصیات ویسے تو مداحوں سے ہر چیز شئیر کرتی ہے، چاہے ان کے اچھے اخلاق ہوں یا پھر ان کی شخصیات کا اندیکھا رخ۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ یہ مشہور شخصیات جوانی میں اور بچپن میں کیسے دکھتے تھے۔

شعیب اختر:

شعیب اختر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر رہ چکے ہیں، راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے اپنی بالنگ کی بدولت ہر ایک کے دل جیت لیے تھے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر وائرل ہے جو کہ ان کی جوانی کے دور کی ہے۔ اس تصویر میں وہ پوز دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

عامر لیاقت حسین:

مشہور ہوسٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو چکی ہے، اس تصویر میں عامر لیاقت حسین شاید پاسپورٹ سائز تصویر کھچوا رہے ہیں۔

فواد خان:

مشہور اداکار اور پاکستان فلم انڈسٹری کا ایک مقبول نام، فواد خان۔ فواد بھی سوشل میڈیا پر اس وقت چرچہ میں آگئے جب ان کی ایک تصویر وائرل ہو گئی۔ 2002 کی اس تصویر میں وہ لال شرٹ پہنے ہوئے ہیں جبکہ ان کی زلفیں کافی بڑی بڑی دکھائی دے رہی ہیں۔

فواد اب مکمل طور پر تبدیل نظر آ تے ہیں۔

مومنہ مستحسن:

پاکستانی گلوکارہ جو کہ کوک اسٹوڈیو میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔ مومنہ کی یہ تصویر بھی سوشل میڈیا صارفین کے لیے حیرت زدہ تھی، کیونک اس میں پہچاننا مشکل ہے کہ یہ مومنہ مستحسن ہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow