عاطف موٹر سائیکل پر کنسرٹ میں کیوں پہنچے ۔۔ عام آدمی کی طرح آنے کی کیا وجہ نکلی؟

image

عاطف اسلم کا نام کون نہیں جانتا، لیکن اب ایک مرتبہ پھر عاطف اسلم نے اپنے ایک منفرد انداز کی وجہ سے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ اب ایک وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ عاطف اسلم اپنے میوزک کنسرٹ میں اپنی کار وغیرہ میں نہیں بلکہ موٹر سائیکل پر تشریف لا رہے ہیں۔

عاطف اس لیے موٹر سائیکل پر تشریف لائے کیونکہ ان کی گاڑی ٹریفک جام میں پھنس گئی تھی۔ اور اس ٹریفک جام سے جلد نکلنے کی کوئی امید نہ تھی۔ اس لیے یہ موٹر سائیکل پر آئے اور سب کو حیران کر دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب عاطف نے موٹر سائیکل پر انٹری دی تو اس وقت لوگ حیران ہوئے اور عاطف اسلم سے اس منفرد انٹری کی وجہ پوچھنے کیلئے ان کے پیچھے بھاگتے رہے۔

تاہم اب تک یہ سوال اپنی جگہ قائم ہے کہ یہ جس موٹر سائیکل سوار کے ساتھ کنسرٹ میں پہنچے وہ ان کا کوئی اپنا عزیز تھا یا پھر کوئی عام آدمی تھا۔

جس نے ان کی مدد کی البتہ اس پورے معاملے کو دیکھنے کے بعد یہی خیال کیا جا رہا ہے کہ عاطف اسلم تو اپنی گاڑی میں تھے انہیں کنسرٹ میں چھوڑنے والا شخص کوئی انجان ہی ہوگا۔

جس کے پاس موٹر سائیکل ہو گی اور اس نے عاطف اسلم کی مدد کی ہو گی، کیونکہ سب لوگ ہی جانتے ہیں کہ چار پہیوں والی گاڑی کو گزرنے کیلئے زیادہ جگہ اور موٹر سائیکل کو بہت کم جگہ درکار ہوتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow