میں بابا کے ہاتھوں میں بالکل محفوظ ہوں ۔۔ فلک شبیر کی اپنی ننھی بیٹی کو گود میں سُلانے کی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

image

شوبز کی سب سے زیادہ پسند کیے جانے والی اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر کی جوڑی کو پہلے ہی اتنا پسند کیا جاتا ہے اور جب سے ان کی بیٹی عالیانہ اس دنیا میں آئی ہے تب سے ان کی مقبولیت اور شہرت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ معروف جوڑی اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہے اور اب سارہ خان کی جانب سے اپ لوڈ کردہ ایک اور ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

سارہ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر 8 سیکنڈز کی مختصر ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں ان کے شوہر فلک شبیر اپنی بیٹی عالیانہ کو گود میں سُلا رہے ہیں۔

ویڈیو مداحوں کو اتنی پسند آرہی ہے جس پر وہ اپنے تبصروں کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک انسٹا صارف نے ویڈیو پر لکھا کہ ان کی بیٹی بالکل سارہ خان کی کاپی ہیں۔

ایک اور صارف نے سارہ اور فلک کی بیٹی کو دعا دی کہ خدا لمبی عمر دے ہماری گڑیا کو اور صحت و تندرستی بھی آمین۔

خیال رہے پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے ہاں رواں سال 8 اکتوبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow