پیچھے ہٹو اور اگر آپ نے بد تمیزی بند نہیں کی تو ۔۔ آئمہ بیگ کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل

image

پاکستان کی مشہورو معروف گلو کارہ آئمہ بیگ کے ساتھ ہزاروں افراد کی بدتمیزی۔ ہوا کچھ یوں کہ آئمہ بیگ ایک میوزک کنسرٹ کرنے کیلئے ایک ہال میں موجود تھیں اور ان کے آگے انکے کئی ہزار مداح موجود تھے۔

تو ایسے میں اگلی صفوں میں موجود کسی جوان نے ایسی حرکت کر ڈالی جس سے وہ غصے میں آ گئیں۔

اور کہا کہ اگر آپ پیچھے ہٹ جاؤ اور اگر آپ نے بد تمیزی بند نہیں کی تو میں واپس چلی جاؤں گی اور صرف آپ کی وجہ سے کئی لوگوں کا نقصان ہوگا جو صرف میوزک سے محظوظ ہونے آئے ہیں۔

یہ الفاظ سننے کے بعد بھی جوان نہ سمجھا تو انتظامیہ کو بیچ میں کودنا پڑا اور تھوڑا سختی سے سمجھایا گیا تو جوان نے اخلاق سے گری ہوئی حرکتیں کرنا بند کر ی ۔

مزید یہ کہ اس کے بعد ان کے بینڈ کے گٹار بجانے والی جونا بھی غصے میں آئے اور اسے جوان کو غصے میں ہی سمجھانے آگے بڑھے تو سیکیورٹی عملے نے کہا کہ کہ بس ختم ہو گیا معاملہ اب چھوڑ دیں آپ بھی کیونکہ وہ بھی سمجھ گیا ہے۔

معاملہ اچھے طریقے سے سلجھ جانے کے بعد آئمہ بیگ نے بھی کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں میں اب یہاں آئی ہوں تو کنسرٹ کر کے ہی جاؤں گی۔

واضح رہے کہ اب تک اس بارے میں کو ئی معلومات سامنے نہیں آ سکی کہ آئمہ بیگ پاکستان کے کس علاقے میں اپنی پرفارمنس دے رہیں تھی جس کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow