قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گزشتہ روز لاہور کے یتیم خانے کا دورہ کیا، جہاں اسٹار کرکٹر بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔
کرکٹر بابر اعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ یتیم خانے میں موجود سہولیات کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ یہاں موجود ہیروز، مجھے پر عزم نظر آئے، جو اپنی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے پر امید ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے اداروں کی مدد کرنی چاہیے۔
اپنے پیغام کے ساتھ بابر اعظم نے تصاویر بھی شیئر کی ہیں، جن میں وہ ننھے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے اور آٹو گراف دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔