ڈرامہ صنفِ آہن میں گُل خانزادہ کا کردار نبھانے والی میرب علی کی خوبصورتی نے جہاں لوگوں کے دل چھوئے۔ وہیں ان کی اداکاری بھی بہت زیادہ پسند کی جا رہی ہے۔ میرب کو اس ڈرامے سے بہت زیادہ مشہوری مل رہی ہے۔ یہ میرب کا پہلا ڈرامہ ہے۔ کچھ روز قبل میرب علی نجی یوٹیوب چینل میں شرکت کرتی نظر آئیں۔ جہاں انہوں نے اپنے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ:
''
میرا تعلق گلگت بلتستان سے ہے، ہم سعودی عرب میں رہتے تھے ۔ میری امی مجھے ڈاکٹر بنانا چاہتی تھیں۔ مجھے صنفِ آہن بہت پسند ہے۔ یہ میرا پہلا ڈرامہ ہے۔ یہاں سب ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔
کوئی مجھے میری خامی بتائے اور وہ صحیح ہو تو میں مانتی ہوں اس بات کو۔ لوگ مجھے بہت تنقید کا نشانہ بناتے ہیں آن لائن بھی اور گھر میں میرے بھائی بھی بہت میرا مذاق اُڑاتے ہیں۔ مجھے ان کا برا لگتا ہے جو فضول بات کرتے ہیں۔ میں نے گھر میں کبھی آٹا نہیں گوندھا، ڈرامے کے سیٹ پر گوندھ کر آئی ہوں۔ جس پر میری امی کو بھی حیرت ہوئی۔
''
عاصم سے منگنی:
گلوگار عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کی خبریں 3بھی وائرل ہوئی تھیں اور ہر جگہ ان کی دوستی کے چرچے ہو رہے تھے، ساتھ ہی لوگوں نے یہ بھی کہنا شروع کر دیا کہ میرب نے ہانیہ کی جگہ لے لی کیونکہ اکثر تصاویر میں دونوں کو ساتھ دیکھا گیا ہے۔ جبکہ میرب اور عاصم کے خاندانی تعلقات ہیں۔ دونوں کی والدہ آپس میں دوستیں ہیں۔
اصل زندگی میں کون؟
میرب علی ایک ماڈل ہیں اور ان کی عمر 25 سال ہے یہ 23 جنوری 1996 میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ان کے اور عاصم اظہر کے خاندانی تعلقات بہت اچھے ہیں اور اکثر تصاویر میں میرب علی کی والدہ ارو عاصم کی والدہ گُلِ رعنا ایک ساتھ نظر آئیں ہیں۔
میرب کا بھائی زاویر علی ایک وی لاگر ہے اور اکثر اپنی بہن کے ساتھ مل کر مختلف وی لاگز بناتا ہے اور اس کی سالگرہ کی پارٹی میں عاصم اظہر بھی پیش پیش تھے۔
میرب نے 2018 میں اپنا ماڈلنگ کا کیرئیر شروع کیا اور یہ زیادہ تر انسٹاگرام پر ہی نظر آتی ہیں، مگر عاصم اظہر کے ساتھ 2 گانوں پر جیمنگ کرتی ہوئی بھی نظر آئی ہیں اور سجاد علی کے گانے دل لگیا میں بھی نظر آئی ہیں۔ یہ پاکستان کے مشہور فیبرک برانڈز نشاط لیلن، آؤٹ فٹرز اور سترنگی کے ماڈل شوٹس بھی کر چکی ہیں۔ یہ گریجوئیشن کی ڈگری حاصل کر چکی ہیں اور اب ماڈلنگ میں اپنی پہچان بنا رہی ہیں۔