پاکستان کے مشہور لوک گلوکار عارف لوہار کی اپنے بیٹے کے ہمراہ نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔
اہلیہ کے انتقال کے بعد عارف لوہار ایک بار پھر سوشل میڈیا پر نظر آئے جنہیں دیکھ کر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
عارف لوہار اور ان کے بیٹے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں باپ بیٹےلاہور میں ہونے والی شادی کی تقریب میں گانا کا رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عارف لوہار کی گلوکاری کے دوران اُن کا بیٹا بھنگڑا ڈالنا شروع کر دیتا ہے اور پھر عارف لوہار بھی اپنے بیٹے کے ساتھ رقص میں شامل ہوجاتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین ویڈیو کو بہت پسند کر رہے ہیں۔
خیال رہے عارف لوہار کی اہلیہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے 27 رمضان المبارک کو انتقال کر گئی تھیں۔ اہلیہ کے انتقال کے بعد عارف لوہار انتہائی غمزدہ ہوگئے تھے۔ اور اب وہ کای ٹائم بعد ایک بار پھر میڈیا اسکرینز پر نظر آئے ہیں۔
عارف لوہار اہلیہ کے انتقال کے بعد اپنے بچوں کا خود خیال رکھ رہے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران عارف لوہار کے بڑے بیٹے کا کہنا تھا کہ مارے پاپا اب ممی بھی بن گئے، وہ ہمیں نہیں ڈانٹتے، ہمیں کبھی بُرا بھلا نہیں کہتے، پاپا کہتے ہیں جو کرنا ہے کرو، آگے بڑھو، جو پڑھنا چاہتے ہو میں پیسہ لگانے کے لئے تیار ہوں، اپ پڑھو گے لکھو گے تو اپ کی ماما بھی خؤش ہوں گی۔