لاہور سے کراچی آنے والی خیبر میل ٹرین کو خطرناک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے کے نتیجے میں بہت سی ٹرین کی بو گیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔
تاحال اب تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں مل سکی ہیں۔ ریلوے زرائع کے مطابق یہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
کیونکہ ڈرائیور حنیف غازی نے قریبی رشتہ دار کے انتقال کی وجہ سے چارج چھوڑا اور چارج محمد زبیر نامی ڈرائیور کے دے کر روانہ ہو گیا۔
لیکن جب نیا ڈرائیور آیا تو اس نے بریک پاور کو چیک نہیں کیا جس کی وجہ سے یہ بریک پر کنٹرول نہیں رکھ سکا اور یوں یہ خطرناک حادثہ پیش آ گیا۔
اس کے علاوہ اب کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد خیبر میل میاں چنوں ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے۔ یہی نہیں ریلوے زرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین کو پیش آنے والے حادثے کے بارے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔