یہ ہر جگہ اپنا ٹوائلٹ ساتھ لے کر جاتے ہیں۔۔ اس مشہور شخص کی عجیب و غریب عادت کے پیچھے کیا راز ہے؟

image

نارتھ کورہا کے صدر کم جونگ ویسے تو اپنے آمرانہ فیصلوں اور مزاج کی سختی کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن ان کی ایک اور عادت ہے جو کافی عجیب و غریب ہے۔ صدر کم جونگ جس ملک کے دورے پر جاتے ہیں اپنے ساتھ ایک پورٹیل ٹوائلٹ لے کے جاتے ہیں۔

صحت کے حوالے سے کسی کو کچھ پتہ نہ چلے

پورٹیبل ٹوائلٹ لے جانے کا مقصد یہ ہے کہ وہ کہیں بھی جائیں تو انھیں کسی دوسرے کا باتھ روم نہ استعمال کرنا پڑے۔ ایسا وہ اس لئے کرتے ہیں کہ ان کے جسمانی فضلے سے کوئی ان کی صحت کے بارے میں اندازہ نہ لگا سکے۔

ہوٹل میں کیا کرتے ہیں؟

اتنا ہی نہیں اگر وہ کسی ہوٹل وغیرہ میں ٹہر کر باتھ روم استعمال کرتے ہیں تو اس کے بعد باتھ روم کی کچھ ایسے کیمیکلز سے صفائی کروائی جاتی ہے کہ کوئی بڑے سے بڑا ماہر بھی ان کی صحت کے بارے میں کچھ نہ جان سکے۔

ہر جگہ ہی ٹوائلٹ ساتھ لے کر جاتے ہیں

کم جونگ کی اس عجیب و غریب عادت کے بارے میں میڈیا کو سنگاپور سمٹ کے دوران معلوم ہوا جب وہ دورے پر سنگاپور گئے تھے اور اس دوران انھوں نے صرف وہی ٹوائلٹ استعمال کیا جو وہ اپنے ساتھ لے کر گئے تھے۔ البتہ ان کے سیکورٹی عملے کا کہنا ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ صدر کم جونگ تو ہمیشہ ہی گھر سے نکلتے ہوئے کئی پورٹیبل ٹوائلٹ ساتھ لے کر نکلتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US