خاتون نے خود کو 5 گھنٹے جہاز کے واش روم میں بند کیوں کیا وجہ کیا نکلی؟ دیکھیں ویڈیو مناظر

image
کورونا وائرس نے پریشان کرکے رکھا ہوا ہے۔ کبھی دوسری لہر آتی ہے تو کبھی تیسری اور اب اومیکرون کی صورت میں آنے والے اس کورونا نے سب کو ڈرا کر رکھ دیا ہے۔ لیکن ایک امریکی خاتون کے ساتھ تو ڈرا ہی ہوگیا۔

خاتون ٹیچر مس ماریسا فیٹیو شکاگو سے آئس لینڈ جا رہی تھیں۔ جب انہوں نے جہاز میں سوار ہونے سے قبل اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تو منفی تھا۔ اس کے بعد وہ جہاز میں سوار ہوگئیں۔ دورانِ پرواز ان کو گلے میں شدید درد، کھچاؤ اور سانس کینے میں مشکل پیش آنے لگی۔ خاتون ٹیچر واش روم گئیں اور اپنا ریپڈ ٹیسٹ کٹ سے کورونا ٹیسٹ کیا تو ان کا کورونا مثبت آیا۔ جس کے بعد انہوں نے خود کو جہاز میں 5 گھنٹے کے لیے بند کر دیا۔

لیکن یہ واضح نہیں کہ آیا خاتون ٹیچر کا کورونا پازیٹوو جہاز میں سوار ہونے سے قبل کیوں نہیں آیا۔ دورانِ پرواز ہی کیسے ہوا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ٹیچر نے فلائٹ سے اترنے کے بعد آئس لینڈ کے مقامی ہوٹل میں خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts