لڑکی کی آنکھوں سے خون نکلتا ہے.. جانیے بیماری کا ڈرامہ کرکے لاکھوں روپے لوٹنے والی لڑکی کے بارے میں اقرار الحسن نے کیا انکشاف کردیا؟

image

ٹی وی اور سوشل میڈیا پر ایسی لڑکی کی بہت سی ویڈیوز موجود ہیں جو آنکھ سے خون کے آنسو نکالتی ہے۔ اس لڑکی کا نام یاسمین ہے اور اس کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کی یہ حالت ایک خطرناک بیماری کی وجہ سے ہوئی ہے۔

اقرار الحسن کے مشہور پروگرام "سرعام" نے اس لڑکی کی اس جھوٹی بیماری کا پول کھول دیا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ چند سال پہلے اقرار الحسن نے ہی اس لڑکی کی بیماری کا سن کر ہمدردی میں اسے اپنے شو پر بلایا تھا تاکہ اس کے علاج کے لئے چندہ جمع کیا جاسکے۔

6 سال بعد بھی علاج نہیں ہوا

لیکن 6 سال گزرنے کے باوجود اس لڑکی کے پاس کئی لاکھ روپے اکھٹے ہوگئے پھر بھی اس کا آج تک علاج نہیں ہوسکا اور اسی وجہ سے اقرار الحسن کو لڑکی پر شک ہوا۔

جھوٹی ویڈیوز بنائی گئیں

اقرار الحسن اپنی بنائی ہوئی ویڈیو میں کہتے ہیں کہ "یاسمین کی بکرے کے خون کو اپنی آنکھ میں لگا کر جعلی آنسو نکالنے والی حقیقت دیکھ کر ہمارا انسانیت سے ایمان متزلزل ہوگیا۔ وہ لڑکی اور اس کی والدہ اپنا پول کھلنے کے بعد سرعام کی ٹیم پر پیسے کھانے کا جھوڑا الزام بھی عائد کرتی رہیں اور جب ان سے رابطہ کیا گیا انھوں نے ٹال مٹول سے کام لیا"

اقرار الحسن پر پیسے کھانے کا الزام لگایا گیا

اقرار الحسن اپنی بنائی ہوئی ویڈیو میں کہتے ہیں کہ "یاسمین کی بکرے کے خون کو اپنی آنکھ میں لگا کر جعلی آنسو نکالنے والی حقیقت دیکھ کر ہمارا انسانیت سے ایمان متزلزل ہوگیا۔ وہ لڑکی اور اس کی والدہ اپنا پول کھلنے کے بعد سرعام کی ٹیم پر پیسے کھانے کا جھوڑا الزام بھی عائد کرتی رہیں اور جب ان سے رابطہ کیا گیا انھوں نے ٹال مٹول سے کام لیا"

اس کے علاوہ اقرار نے تمام ثبوتوں کے ساتھ اس بات کی وضاحت بھی کی کہ کس طرح وہ لڑکی اور اس کی والدہ جھوٹی ویڈیوز بنا کر رحم دل. لوگوں کے پیسے بٹورتی ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US