"مجھے کام ملنا بند ہوگیا کیونکہ وزن زیادہ تھا"
یہ الفاظ مایا خان نے ایک نجی چینل پر موٹاپے کے دوران ہیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے ادا کیے۔ مایا خان کا کہنا تھا کہ "ڈیزائنر کہتے تھے کہ ہم لارج یا ایکسٹرا لارج سائز کے کپڑے نہیں بناتے اس لئے انھوں نے مجھے کپڑے دینا ہی بند کردیے"
مایا خان ٹیلی-ویژن کی دنیا میں ایک علیحدہ پہچان رکھتی ہیں۔ نوعمری سے ہی میوزک پروگرامز کی میزبانی سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب گزرتے وقت میں وہ زائد وزن کا شکار ہوگئیں اور لوگوں کے طعنوں کا شکار ہوگئیں
مایا خان نے کچھ عرصہ پہلے اپنا وزن کافی کم کرلیا ہے اور وہ دوبارہ ٹیلی-ویژن پر آنے کے لیے تیار ہیں البتہ ان کے کہے ہوئے الفاظ ابھی بھی ایسے افراد کی تکلیف بیان کرتے ہیں جو زائد وزن کا شکار ہونے کی وجہ سے لوگوں کی باتیں سننے پر مجبور ہیں۔
یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ کسی کو اس کی ظاہری شخصیت کی وجہ سے تحقیر یا حقارت اور لوگوں کے طنز کا سامنا کرنا پڑے۔ یہ صورت حال جہاں فربہ مائل لوگوں کے لئے مشکل ہے وہیں طنز کرنے والے لوگوں کی اخلاقی پستی بھی ظاہر کرتی ہے۔