یہاں حالات خراب ہیں کسی کو بھیج دو ۔۔ مری میں برف باری میں پھنسا نوجوان جب مدد مانگ رہا تھا، تو دوست اس کا مزاق اڑا رہا تھا، آپس کی بات چیت منظر عام پر آ گئی

image

مری کی خطرناک صورتحال جہاں ہر ایک کو افسردہ کر رہی ہے وہیں مری سے موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہر کو دکھی کر رہی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے نوجوان ہی کے بارے میں بتائیں گے جو مدد کا بولتا رہا مگر اسے اہمیت نہیں ملی۔

مری میں گزشتہ دنوں شدید برف باری جاری تھی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال گنجائش سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئی تھیں جس سے ٹریفک جام شدید ہو رہا تھا۔ اسی صورتحال میں مری میں برف باری کا طوفان بھی آ گیا جس نے ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ میں دو لوگوں کی باتوں کو پڑھا جا سکتا ہے جس میں ایک نوجوان مری کی شدید برف باری میں پھنسا ہوا ہے اور مدد کے لیے میسج کر رہا ہے۔

نوجوان نے میسج کیا کہ "بھائی مری میں پھنسا ہوا ہوں، فیملی ساتھ ہے، گاڑی نکلوا دے، 4 بجے کے پھنسے ہوئے ہیں۔ موبائل چارجنگ بھی ختم ہونے والی ہے۔

نوجوان کی جانب سے منتیں کی جا رہی تھیں کہ میری مدد کرو۔ جس کے جواب میں شخص نے کہا کہ جو نکلوانے آئے گا کیا وہ ہیلی کاپٹر پر آئے گا؟ مزید لکھا کہ انجوائے کرو، امید ہے 2 دن تک روڈ کھل جائے گا۔

بے حسی کی انتہا تھی جب ہی دوست نے یہ کہہ کر بات ختم کی اور ساتھ ہی دعا بھی پڑھنے کا مشورہ دیا۔

لیکن برف باری میں پھنسا نوجوان التجا کرتا رہا کہ " بھائی بھائی میں سنجیدہ ہوں، حالات خراب ہیں یہاں، کر نا کچھ"۔

ٹوئیٹر پر وقاص احمد کی جانب سے یہ چیٹ شئیر کی گئی تھی، جب کہ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیملی اس مشکل صورتحال میں بحفاظت نکال لی گئی ہے۔

مگر ایسے کئی لوگ ہیں جو کہ اس برف باری میں اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں۔ ہماری ویب ڈاٹ ان تمام مرحومین کے گھر والوں سے اظہار تعزیت کرتی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US