آخری وقت میں بھی فیملی کی فکر تھی ۔۔ مری میں جاری برف باری کے دوران جاں بحق اے ایس آئی کا آخری وائس میسج

image

مری کی دردناک صورتحال نے جہاں پوری قوم کو سوگوار کیا وہیں سوشل میڈیا صارفین بھی اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر افسردہ ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اے ایس آئی اسلام آباد پولیس نوید اقبال کی آخری کال ریکارڈنگ سے متعلق بتائیں گے۔

مری میں شدید برف باری کے دوران نوید اقبال کی فیملی میں پھنسی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے وہ شدید پریشان تھے۔ انہیں اپنے سے زیادہ اپنے بچوں اور اہلیہ کی فکر تھی جس کی وجہ سے وہ بار بار اعلیٰ حکام کو کال کر رہے تھے۔ سیاست ڈاٹ پی کے پر اپلوڈ ویڈیو میں اے ایس آئی کی آڈیو کو سنا جا سکتا ہے۔

ایک ایسی ہی ان کی کال ریکارڈنگ وائرل ہے جو کہ انہوں نے ساتھی پولیس اہلکار کو کی تھی۔ اس کال میں وہ برف ہٹانے والی مشین بھجوانے کا کہہ رہے ہیں جبکہ بگڑتی صورتحال کے بارے میں بھی بتا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سر یہاں پر برف باری زیادہ ہوئ ی ہے جبکہ اس وقت 8 بج رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی گاڑی آتی ہے جو کہ برف کو ہٹاتی ہے وہ اب تک نہیں آئی ہے۔ بچے اور فیملیز پریشان ہو گئے ہیں، کھانے کو کچھ بھی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مری سے نتھیا گلی کے روڈ پر گلڈنہ کے مقام پر موجود ہیں۔ یہاں سے آگے پورے روڈ پر برف ہی برف ہے اور گاڑیاں آدھی آدھی برف میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہر گاڑی میں بچے موجود ہیں اور ہو رو رہے ہیں صبح سے نہ کھانا کھایا ہے نہ ہی پانی پیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ کوئی پولیس والا یہاں آیا ہے نہ ہی انتظامیہ نے منہ دکھایا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US