بھاری مشینری کلا بازی کھاتے ہوئے کھائی میں جا گری ۔۔ مری میں گاڑیوں کو نکالنے آئی مشینری خود پھنس گئی، دیکھیے

image

مری واقعہ کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھی جا رہی ہیں جو کہ حالات کے خطرناک ہونے کی گواہی دے رہی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک پراڈو چیپ کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ شدید برف باری کے باعث کھائی میں گری ہوئی ہے۔

اس پراڈو کو کھائی نکالنے کے لیے بھاری مشینری کو لایا گیا تھا۔ اس دوران دیکھا جا سکتا ہے کہ برف باری بھی جاری ہے۔

لیکن صورتحال اس وقت مزید بدتر ہو گئی جب پراڈو جیپ کو نکالنے کے لیے لائی گئی ہیوی مشینری خود بھی برفیلی کھائی میں جا گری۔

کھائی اتنی گہری تھی کہ بھاری مشینری کلابازی کھاتے ہوئے اس برفیلی کھائی میں جا گری۔ آس پاس موجود لوگ بھی خوفزدہ ہو گیا تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US