تاریخ میں پہلی بار عمارت کو توڑنے کے لیے مشینری چھت پر پہنچا دی گئی ۔۔ نسلہ ٹاور کو اب کس طرح توڑا جا رہا ہے؟ دیکھیے

image

سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق نسلہ ٹاور کو گرائے جانے کا عمل جاری ہے بلکہ اب تو تیزی بھی دیکھی جا رہی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ اسی حوالے سے بتائیں گے۔

نسلہ ٹاور کو گرانے کا عمل اب اس طرح تیز کر دیا گیا ہے کہ سولویں منزل پر دیوہیکل مشینری چڑھا دی گئی گئی، جو کہ اوپری منزل کو جلد از جلد توڑے گی۔

یوٹیوب چینل فوکس ود فہیم کی جانب سے اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں نسلہ ٹاور کی سولویں منزل پر کرین کی مدد سے ایکسکیویٹر کو چڑھایا جا رہا ہے۔

دیوہیکل مشینری کو نومبر کے آخر میں ٹاور کی چھت پر چڑھایا گیا تھا، جس کے بعد ٹاور کیو توڑنے کا عمل بھی تیز ہو گیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرین کی مدد سے دیوہیکل مشینری کو چھت پر پہنچایا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US