پاکستان میں پیری اور مریدی کا رجحان کافی زیادہ ہے، مرید اپنے پیر سے بے انتہا محبت کرتے ہیں، جبکہ ان کی عزت بھی کرتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
فیصل آباد میں ایک ایسا ہی انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں مرید پیر سے عشق کی تمام حدیں پار کر گئے۔ دراصل ہوا کچھ یوں کہ مرید پیر ہی کی قبر سے ان کے جسد خاکی کو نکال کر لے گئے۔
فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں کچھ مرید 7 ماہ قبل انتقال کر جانے والے پیر کے جسد خاکی کو قبر سے نکال کر ساتھ لے گئے۔
واقعہ کی خبر تحصیل میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، پولیس کی جانب سے بھی معاملے کی تحقیقات کی گئی، اور انکشاف ہوا کہ جن مریدوں کی جانب سے جسد خاکی نکالا گیا تھا، ان کی خواہش تھی کہ پیر کی میت کو اوکاڑہ میں دفنایا جائے جہاں ان کا مزار بنایا جائے گا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تمام مریدوں نے پھرتیلے انداز سے پیر کی میت کو قبر سے نکالا، ساتھ ہی ساتھ پیر کی قبر کے پاس موجود چندے کی پیٹی اور کچھ سامان بھی ساتھ لے گئے۔
پیر کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا جبکہ پولیس کی جانب 10 ملزمان سمیت 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے