مری برف باری میں لڑکی کی آواز سن لی ۔۔ پاک فوج اور ریسکیو نے برف میں دبی خاتون کو کیسے بچایا؟

image

مری کی صورتحال کس حد تک خراب تھی اس کا اندازہ گھر بیٹھے تو بالکل بھی نہیں لگایا جا سکتا ہے، یہ وہی شخص بہتر جان سکتا ہے جو وہاں موجود تھا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے کہ ایک لڑکی جو کہ برف باری میں دھنسی ہوئی تھی اسے پاک فوج اور مقامی لوگوں نے کس طرح ریسکیو کیا۔

ٹوئیٹر پر ڈاکٹر عابد عباسی کی جانب سے اپلوڈ کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی افراد لڑکی کو برف میں سے باہر نکال رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے برف باری جاری ہے اور مقامی افراد برف میں دھنسی اس لڑکی کو نکال رہے ہیں۔

لڑکی مکمل طور پر برف میں دھنسی ہوئی تھی اور خوش قسمتی سے زندہ بھی تھی۔ جیسے ہی ریسکیو کے لیے لوگ آگے بڑھے، اور لڑکی کو برف سے نکالا تو لڑکی ٹھنڈ کی شدت سے چیخ رہی تھی۔

ٹھنڈ اس قدر تھی کہ لڑکی بمشکل ہاتھ پاؤں ہلا پا رہی تھی۔ لیکن وہاں موجود لوگوں کی جانب سے لڑکی کو بحفاظت نکال کر طبی امداد کے لیے روانہ کر دیا گیا سوشل میڈیا کے مطابق لڑکی کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال میں لڑکی کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی تھیں مگر لڑکی جاںبر نہ ہو سکی اور خالق حقیق سے جا ملی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US