اسٹیٹ بینک کی جانب سے پرانے کرنسی نوٹوں سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوس تبدیل کرانے کی ڈیڈ لائن میں 31 دسمبر 2022 تک بڑھا دی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں 10، 50، 100 اور 1000 کے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی تاریخ کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کیا کہ اس کے بعد یہ نوٹ کسی بھی طرح کارآمد نہیں ہو سکیں گے۔ یہ نوٹ آپ اسٹیٹ بینک کے ذریعے تبدیل کرا سکتے ہیں۔