ایک اور جہاز پکڑ لیا ۔۔ بھارت میں پی آئی اے کے جہاز نما غبارے کے ساتھ کیا گیا؟

image

بھارت میں پاکستانی کبوتر گرفتار کرنے کے واقعات تو بے تہاشا ہیں مگر کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جو کہ بھارت کو دنیا کے سامنے ایک عجوبہ بنا کر پیش کرتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پاکستان اور بھارت کے بارڈر سے ڈھائی کلومیٹر دور بھارت میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب پی آئی اے کا ایک جہاز بھارت کے ایک چھوٹے سے گاؤں سجانا میں آ گیا۔

گھبرائیں مت، یہ کوئی اصلی جہاز نہیں تھا، بلکہ ایک غبارہ تھا جس کا ڈیزائن پی آئی اے کے جہاز جیسا تھا اور لال رنگ سے اس پر پی آئی اے بھی لکھا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح اس غبارے کو ٹیبل سے باندھا ہوا ہے جیسے کہ یہ غبارہ کسی مشن پر تھا اور اسے پکڑ لیا گیا ہے اور اب بھاگنے سے روکا ہوا ہے۔

اس منفرد غبارے کی اطلاع مقامی لوگوں کی جانب سے پولیس کو دی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے فورا ایکشن لیا گویا کوئی بہت بڑا کارنامہ سر انجام دے دیا ہو۔

بہر حال بھارت میں پاکستان کے خلاف ایک اہم کامیابی کے طور پر ایسے واقعات کو دیکھا جاتا ہے۔ واضح رہے ایسے کئی غبارے ماضی میں بھی بھارت نے تحویل میں لیے ہیں جو کہ پاکستانی فضا سے بھارتی فضا میں چلے جاتے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US