پچھلے 12 گھنٹوں میں سانحہ مری کی وجہ سے پوری قوم نے مل کر مجھے 12 لاکھ گالیاں دیں ۔۔۔ فواد چوہدری عوام پر برہم

image
سانحہ مری قیامتِ صغریٰ کا منظر پیش کر رہی ہے۔ ایک طرف جہاں سیاح بری طرح برف میں دھنسے ہوئے ہیں۔ لوگوں کو مد دکے لیے پکار رہے ہیں وہیں مری کے لوگوں کی جانب سے کیے جانے والے منفی اقدامات نے قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔
جبکہ مری میں ہونے والی برف باری کا اندیشہ تھا، انتظامیہ کو پہلے سے خبردار بھی کیا گیا تھا لیکن کوئی حاصل وصول نہیں ہوا۔ اقدامات اگر کیے بھی گئے ہوں گے تو وہ خاک میں مل گئے کیونکہ بے شمار جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے۔
جہاں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے عوام سے مری اور دیگر بالائی مقامات کی سیر کے لیے فی الحال نہ آنے کی اپیل کی وہیں انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ: '' پچھلے بارہ گھنٹوں میں پوری قوم نے مری کے ہیش ٹیگ پر مل کر مجھے بارہ لاکھ گالیاں دی ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام کے پاس سمارٹ فون ہیں اور انٹرنیٹ کا اچھا خاصا پیکیج ہے اور عوام خوشحال ہے ۔ ''
اس پوسٹ پر عوام کی جانب سے خوب آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔ لیکن امید بھی کی جا رہی ہے کہ مذید جانوں کا ضیاع ہونے سے بچایا جاسکے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US