7 بہنوں کا اکلوتا بھائی جس کا چھ ماہ کا بچہ بھی ہے.. مری سانحے کا شکار ہونے والے اسد کی کہانی

image

مری سانحے میں جان سے جانے والے 4 دوستوں کی آخری سیلفی تو لوگوں نے دیکھی ہی تھی لیکن وہ 4 دوست اپنے ساتھ چار خاندان بھی رکھتے تھے۔

چھ ماہ کا بیٹا

جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا ہے سانحے سے جڑی دل دہلانے دینے والی حقیقتیں سامنے آرہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس سیلفی میں پیچھے کھڑا ہوا نوجوان اسد مردان کا شہری تھا۔ اسد کی شادی کو دو سال ہی ہوئے تھے اور اس کا 6 ماہ کا بیٹا تھا جسے ابھی باپ کہ شفقت سے پوری طرح آشنائی بھی نہ ہوپائی تھی کہ یتیمی نے آلیا۔

7 بہنوں کا اکلوتا بھائی

اسد نہ صرف 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا بلکہ گھر کا واحد کمانے والا تھا جو سریے کا کاروبار کرتا تھا۔ مری میں سیر کے لئے گیا اسد آخری سیلفی لینے کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملا اور اپنے منتظر خاندان کو ہمیشہ کا انتظار بھی سونپ گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US