مری کو ضلع کا درجہ دے دیا گیا، عثمان بزدار کا سانحہ مری کے بعد اہم اقدام

image
سانحہ مری میں اموات کا سلسلسہ تھم نہ سکا۔ اب تک کتنے لوگ برف کےملبے تلے موجود ہیں۔ یہ کوئی نہیں جانتا، آپریشن تاحال جاری ہے۔ وہیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک اہم فیصلہ سنا دیا ہے مری کو ضلع میں تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ اس کا نام ضلع کوہسار رکھا جائے گا۔ ریسکیو 1122 کے عملے کو ٹریل بائیکس اور وائرلیسسیٹ دیے جائیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے مری میں 2نئے تھانوں کے قیام کی مظوری بھی دے دی۔ ایسے واقعات آئندہ رونما نہ ہوں اس کے لیے عثمان بزدار نے نئے افسران اور سینیر آفیسر تعینات کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری کو ضلع کوہسار بنانے کے قیام اور کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لیے ہدایات جاری کیں۔ ضلع کوہسار کی حد بندی کے لیے بورڈ آف ریونیو سے سفارشات طلب کر لی گئی ہیں، کون کون سے علاقے نئے ضلع میں شامل ہوں گے اس حوالے سے تجاویز پر کام جاری ہے، چیف سیکرٹری اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے سفارشات طلب کی گئی ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US