وہ تصاویر جو خوف زدہ کریتی ہیں انٹرنیٹ پر اُن کی بھرمار ہے۔
ان مخصوص تصویروں کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا جاتا ہے جن میں ہمیں چھپے ہوئے انسان یا ایسی مخلوق کو تلاش کرنے کا چیلنج ملتا ہے جس کا سچ جاننے کے بعد کسی کے بھی ہوش اڑ جاتے ہیں۔
ہماری ویب ایک بار پھر ایسی تصویر لے کر حاضر ہوئی ہے جو آپ کے لیے ایک چیلنج ہے۔
اوپر موجود پکچر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین لڑکے اپنے اپنے خاص کاسٹیوم ( کپڑوں ) میں کھڑے تصویر بنوا رہے ہیں۔ بظاہر توتصویر میں تین لڑکے دکھائی دے رہے ہیں لیکن آپ کا چیلنج یہ ہے کہ اسی تصویر میں چوتھے شخص کو بھی تلاش کرنا ہے جو نظر نہیں آرہا۔
تو مذکورہ تصویر کو غور سے دیکھیئے اور ہمیں بتایئے کہ چوتھا شخص کہاں موجود ہے؟
تو چلیں زیادہ دیر نہیں کرتے اور آپ کو تصویر میں چھپا چوتھا شخص دکھاتے ہیں۔ نیچے موجود تصویر میں اس کا جواب موجود ہے۔
ان تینوں لڑکوں کی عقب میں ایک بڑا سا پودا موجود ہے جس کے پیچھے وہ چوتھا شخص کھڑا ہے یا یہ بھی ممکن ہے کہ وہ درخت کا لباس ( کاسٹیوم) ہی پہنا ہوا ہے جس نے انٹرنیٹ صارفین کو چکرا کر رکھ دیا۔