سردی کا موسم زیادہ تر لوگوں کو بہت پسند ہوتا ہے۔ کیونکہ اس موسم میں مزے دار کھانے، ڈرائی فروٹس، مونگ پھلیاں، گاجر کے حلوے اور دیگر گرم مشروبات کا استعمال بڑھ جاتا ہے وہیں موسم کو انجوائے کرنے میں بھی خوب مزہ آتا ہے۔
سردی میں آگ پر ہاتھ سیکنے کا مزہ سارا سال یاد رہ جاتا ہے۔ کوئی بون فائر پارٹی انجوائے کرتا ہے تو اکثریت سردی میں باربی کیو نائٹ کا زیادہ اہتمام کرتے ہیں۔ بستر میں گھس کر رضائی اوڑھ کر مونگ پھلیاں کھانے کا بھی اپنا ہی لطف ہے۔
گرما گرم یخنی، سوپ پینے کا انتظار سردی میں ہی تمام ہوتا ہے کیونکہ گرمیوں میں یہ موقع مل نہیں پاتا۔ مری میں تو سال بھر برف باری ہو جاتی ہے لیکن کچھ ایسے شہر ہیں جہاں سردی کی شدت بڑھنے سے برف باری ہوتی ہے جس سے لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس موسم میں شمالی علاقہ جات گھومنے کا بھی اپنا مزہ ہے۔
رسیلے پھل کھانے کے لیے سردی کا انتظار کرنا مجبوری ہے کیونکہ یہ گرمی میں نہیں آسکتے۔ البتہ فلیورڈ مل جاتا ہے۔ لیکن وہ بات نہیں۔ سردیوں کا انتظار کراچی والے تو اچھی اور معیاری جیکٹس پہننے کے لیے بھی کرتے ہیں کیونکہ کپڑے تو اچھے اور معیاری خرید لیتے ہیں لیکن ان کو پہننے کا موقع کم ہی ملتا ہے۔