برف سے ڈھکے سمندر پر چل رہے تھے، اچانک برف کا ٹکڑا الگ ہوگیا ۔۔ پینگوئن نے کیسے اپنی جان بچائی؟

image
پینگوئن سمندری جانوروں میں سب سے زیادہ معصوم اور پیارے لگتے ہیں۔ ان کے چلنے کا انداز ہر کسی کو خوب بھاتا ہے۔ زیادہ تر پینگوئن انٹارکٹیکا میں پائے جاتے ہیں لیکن سرد علاقوں اور سمندر کے قریبی علاقوں میں ان خوبصورت پینگوئن کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ یہ وہ من موجی آبی حیات ہیں جو اپنی فطرت کے لحاظ سے ضدی ہیں۔ اپنی مرضی سے پانی اور اپنی مرضی سے برف پر بھاگتے ہیں۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پینگوئن جھرمٹ کی شکل میں برف سے ڈھکے سمندر پر چل رہے تھے کہ اچانک برف کا ٹکڑا الگ ہوگیا اور ایک پینگوئن اکیلا رہ گیا۔ اس نے آوازیں نکالیں، شور مچایا، اپنے ساتھیوں کی طرف رجوع ہوا اور پھر ایسی پھرتی سے بھاگا کہ ٹوٹتے برف کے ٹکڑے سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی جس میں وہ بحافظت کامیاب ہوگیا۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US