گھر کے باہر گاڑی نہیں دھو سکتے اور نہ ہی گاڑی میں آلو لے جاسکتے ہیں۔۔ دنیا میں گاڑیوں سے متعلق کون سے عجیب و غریب قانون موجود ہیں؟

image

گاڑی چلانا کچھ لوگوں کو بہت پسند ہوتا ہے کیوں کہ اس سے ایک تو لوگوں کو کہیں آنے جانے کے لئے دوسروں کی محتاجی ختم ہوجاتی ہے اس کے علاوہ لانگ ڈرائیو کا شوق بھی پورا ہوتا رہتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں گاڑیوں سے متعلق کون سے عجیب و غریب قوانین موجود ہیں؟ چلیے آپ کو بتاتے ہیں

آلوؤں پر پابندی

آلوؤں کی بچت کے لئے یہ قانون 1946 میں بنایا گیا جس کا تحت کوئی بھی ایسا شخص جس کا تعلق آلوؤں کی مارکیٹنگ کرنے والے سے شعبے سے نہیں وہ پچاس کلو سے زائد آلو گاڑی میں رکھ کر نہیں لے جاسکتا۔ آسٹریلیا میں اگر کوئی شخص زیادہ آلو لے جاتا پکڑا جاتا تھا تو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑتا تھا البتہ اب یہ قانون ہے یا نہیں اس بارے میں کچھ معلوم نہیں۔

گھر کے باہر گاڑی نہیں دھو سکتے

سوئیٹزر لینڈ میں گھر کے باہر یا اندر گاڑی دھونا غیر قانونی مانا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ کہ وہاں کی حکومت نہیں چاہتی کہ صاف ستھری سڑکوں پر راہ گیروں کو پانی جمع ملے اور انھیں چلنے میں دقت ہو۔ گاڑیاں دھونے کے لئے ہر تھوڑے فاصلے پر اسٹیشنز موجود ہوتے ہیں ان کے علاوہ گاڑیاں دھونے کی کوئی جگہ عام طور پر موجود نہیں ہوتی

ہینڈز فری گاڑی میں نہیں رکھ سکتے

گاڑی چلانے کے دوران موسیقی سننا ویسے تو خطرناک ہے ہی لیکن اسپین میں میوزک سننا تو دور، گاڑی میں ہینڈز فری رکھنے کی اجازت بھی نہیں۔ اس کی اجازت صرف اس صورت میں ہے اگر آپ لائیسنز کے ساتھ سفر کررہے ہوں اور کسی کی ہدایات سن کر عمل کرنے کے پابند ہوں۔

پانی بھی نہیں پی سکتے

سپرس میں قانون کے مطابق گاڑی چلانے والے کو دونوں ہاتھ اسٹئیرنگ وہیل پر رکھنا ضروری ہیں اس لئے کھانا تو دور، گاڑی چلاتے ہوئے پانی پینا بھی سختی سے منع ہے

جیل ہوسکتی ہے

بحرین میں گاڑیوں کے تمام قوانین کے لیے لوگوں کو جیل ہوسکتی ہے۔ اگر سرخ سگنل کے دوران گاڑج چلائی جائے تو 6 ماہ سے ایک سال تک جیل ہوسکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US