گیس کم آتی ہے تو یہ چیز لے آئیں.. جانیں گیس تیز کرنے کے لئے چولہے کا برنر صاف کرنے کا آسان طریقہ

image

گیس کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ اپنی جگہ لیکن اگر چولہا گندا ہو تو بھی سوئی گیس رک رک کر آتی ہے اور کھانا پکانے کا مرحلہ گھنٹوں پر محیط ہوجاتا ہے۔ ایسے میں ہم آپ کو چولہا صاف کرنے کا ایسا طریقہ بتانے جارہے ہیں جس سے نہ صرف آسانی سے آپ کا چولہا صاف ہوجائے گا بلکہ گیس بھی کھل کر آئے گی۔

کار ویکس سے چولہا صاف کریں

کار ویکس ایک عام سی چیز ہے جسے گاڑی کو صاف رکھنے کے علاوہ پالش بھی کیا جاتا ہے۔ کار ویکس گاڑیوں پر انگلیوں کے گندے نشان صاف کرتا ہے اور دھول، مٹی جمنے کے سیاہ دھبے بھی صاف کرتا ہے لیکن اسی کار ویکس کو چولہا صاف کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے کیوں کہ یہ سظح کو ہر قسم کے دھوئیں اور جمنے والی چیز سے محفوظ رکھتا ہے۔

استعمال کا طریقہ

سب سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ چولہا گرم نہ ہو ٹھنڈا ہو ۔ کار ویکس لگانے کے لئے رات کا وقت منتخب کریں۔ ایک موٹی تہہ چولہے پر کپڑے کی مدد سے لگائیں۔ ویکس کی یہ کوٹنگ تقریباً دو ہفتے تک رہے گی اور پھر خود ہی ختم ہوجائے گی۔ اس دوران آپ دیکھیں گے کہ چولہا کی تمام گندگی ویکس پر جمع ہوتی رہی ہے جسے صاف کرنا آسان ہے۔ یہ ویکس اسٹین لیس اسٹیل، دھات، شیشہ اور سیرامک پر بھی استعمال ہوتا ہے۔

برنر صاف کرنے کا طریقہ

ایک پیالے میں سرکہ لیں اور اس میں آدھا کپ پانی ملالیں۔ اب اس سرکہ ملے پانی میں گیس برنر کو رات بھر کے لئے ڈبو کر رکھیں صبح اس کو کسی بھی برش سے رگڑ کر صاف کرلیں ۔گیس برنر صاف بھی ہوجائے گا اور آنچ بھی تیز آنے لگے گی ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US