صرف ایک گانے کی وجہ سے دلہا نے شادی کے دن ہی طلاق دے دی.. جانیں ایک دن میں دو طلاقوں کی وجہ بننے والے گانے میں ایسا کیا تھا؟

image

شادی کرتے ہوئے شاید ہی کوئی طلاق کے بارے میں سوچتا ہو۔ لیکن عراق میں شادی کی تقریب کے دوران ہی دلہا نے دلہن کو طلاق دے دی جس کی وجہ

صرف ایک گانا تھا۔

میں تمھیں قابو کروں گی

لیکن آخر اس گانے میں ایسا کیا تھا جس کی وجہ سے باقاعدہ طلاق ہوگئی؟ تو اس سوال کا جواب ہے کہ گانے کے بول کچھ ایسے تھے جو شوہر حضرات کو پسند نہیں آئے۔ گانا Mesaytara کے بول "میں تمھیں قابو کروں گی، میں تم پر حاوی ہوں" پر دلہن کا ڈانس کرنا دلہا کو بالکل نہیں بھایا جس پر دلہن کے خاندان والوں سے جھگڑا بھی ہوا اور آخر کار نتیجہ طلاق کی صورت میں نکلا۔

ایک اور طلاق بھی اسی گانے کی وجہ سے ہوئی

اتنا ہی نہیں اس سے ایک دن پہلے اردن میں بھی اسی گانے کی وجہ سے طلاق ہوچکی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US