آپ اگر مجھ سے خوش نہیں تو حکومت کسی اور کو دے دیتا ہوں، پرویز خٹک کے ساتھ ہونے والی تلخ کلامی کے بعد وزیراعظم بول پڑے

image

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر آپ لوگ مجھ سے خوش نہیں تو میں حکومت کسی اور کو دے دیتا ہوں۔

ہوا کچھ یوں کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہو رہا تھا جس میں پرویز خٹک نے عمران خان سے کہا کہ آپکو وزیراعظم ہم نے بنایا ہے ارو خیبر پختونخواہ میں ہی گیس نہیں ہے۔

جبکہ گیس ہم دے رہے ہیں ارو پس بھی ہم ہی رہے ہیں۔ اس موقعے پر وزیر دفاع نے اپنا رویہ مزید سخت کیا ارو کہا کہ اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم آپکو ووٹ نہیں دے سکیں گے۔

اس وقعے پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے بیچ میں بولنے کی کوشش کی تو پروزی خٹک نے کہا کہ میں وزیراعظم سے بات کر رہا ہوں۔

پس پھر کیا تھا پرویز خٹک نے کہا کہ میں آج ووٹ نہیں ڈالتا ہوں اور یہاں سے جا رہا ہوں ۔ اب پرویز خٹک کی باتیں سننے کے بعد وزیراعظم اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے اور کہا کہ اگر آپ مجھ سے خوش نہیں ہو تو کسی اور کو حکومت دے دیتا ہوں۔

یہی نہیں بلکہ اب وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک سے یہ کہاکہ۔

آپ مجھے بلیک میل مت کرو، ووٹ نہیں دینا تو مت دو، میرے کوئی کارخانے نہیں ہیں، مجھے کوئی بلیک میل نہیں کر سکتا، میں ملک کی جنگ لڑ رہا ہوں، ووٹ نہیں دینا تو مت دو۔

اس کے علاوہ اب وزیراعظم اٹھ کر جانے لگے تو دیگر ارکان نے انہیں روک دیا تاہم پرویز خٹک اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔

واضح رہے کہ اس اجلاس میں مسلم لیگ ق سمیت بی۔اے۔پی، ایم کیو ایم اور جی ۔ڈی ۔اے بھی شامل تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US