ٹرین حادثات پاکستان ریلوے کو ایک ایسے راستے کی جانب لے جا رہے ہیں جہاں عوام کا اعتماد ادارے پر سے اٹھتا جا رہ ہا ہے۔ 13 جنوری کی رات کو ہونے والا حادثہ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔
پڈعیدن کے مقام پر کراچی سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن کی دو بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، گھبرایئے مت یہ گرین لائن بس سروس نہیں ہے، پاکستان ریلوے میں بھی گرین لائن کے نام سے ایک ٹرین موجود ہے۔
ریلوے حکام کی جانب سے بیان میں بتایا گیا کہ بوگیوں کے ٹریک سے اترنے کے باعث ٹریک کو ٹریفک کے لیے معطل کر دیا گیا تاہم اتری ہوئی دونوں بوگیوں کے علاوہ گرین لائن کو منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام نے مزید بتایا کہ اپ ٹریک بند ہونے کی وجہ سے تمام ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جا رہا ہے اور منزل کی جانب رواں دواں کرایا جا رہا ہے۔
جبکہ متاثرہ بوگیوں کے مسافروں کو دیگر بوگیوں میں ایڈجسٹ کیا گیا۔