شہری باہر ہی غیر محفوظ نہیں بلکہ طبی مراکز میں بھی ان سے لوٹ مار کا طریقہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ جعلی ڈاکٹرز اس گھناؤنے کام میں ملوث پائے جاتے ہیں اور یہ لوگ اسپتال میں موجود مریضوں کا بھی لحاظ کیئے بغیر ان سے پیسے ہتھیاکر فراڈ کرتے ہیں۔
ایک افسوسناک واقعہ مانگا منڈی میں پیش آیا جہاں گرفتار جعلی ڈاکٹر فہیم اور بلال نے شہری دلاورحسین کو گردے کی پیوندکاری کا جھانسہ دے کر 33 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے لیکن پیوندکاری نہ کی۔
ایک آئی اے کو جب اس حوالے سے خبر ملی تو فوری کارروائی کر کے ان دونوں جعلی ڈاکٹروں کو گرفتار کیا۔ادارے نے مانگا منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے گردے کی پیوندکاری کے لیے شہری سے ساڑھے 33 لاکھ روپے ہتھیانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
دلاور حسین نے ملزمان کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دی تو ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ساتھیوں کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔