شہر کراچی میں روڈ حادثات میں کسی صورت کمی نہیں آرہی، ہر نئے روز خوفناک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
اب ایک اور حادثہ کراچی میں اب سے کچھ دیر قبل پیش آیا ہے جہاں مسافر بس نے دو موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ دوڑی۔
یہ خطرناک حادثہ کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں پیش آیاجہاں ایک تیز رفتار بس نے دو موٹر سائیکل سواروں کو بری طرح روند ڈالا۔
مسافر بس کی ٹکر لگنے کے بعد دونوں موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگئے، دونوں نوجوانوں کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔
پولیس کے مطابق پبلک بس کے ڈرائیور کی بس کو تحویل میں اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں روڈ حادثات میں دن بہ دب اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی روک تھام کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں کیئے گئے