کچن میں وہ کون سے عام مصالحے ہیں جو تیزی سے وزن کم کرسکتے ہیں؟ جانیں چربی ہگھلانے کا آسان طریقہ جس سے آپ کو بھی وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے

image

مناسب وزن رکھنے کا مقصد صرف اچھا نظر آنا ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ اس لئے بھی ضروری ہے کیونکہ موٹاپے سے صحت کے بہت سے مسائل بھی جڑے ہوتے ہیں۔

کچن میں موجود مصالحے جو صحت بخش بھی ہیں

آج ہم ایسا طریقہ بتانے جارہے ہیں جس سے آپ کولیسٹرول، ہاضمے اور صحت کے دیگر مسائل بھی کم کرسکتے ہیں اور اس کو بنانے کے لئے آپ کو چیزیں کچن میں ہی مل جائیں گی۔ اس طریقے کو آزمانے کے لئے آپ کو چاہیے میتھی دانی 2 چمچ، سونف 2 چمچ، آجوائن1 چمچ، زیرہ 1 چمچ اور کلونجی 1 چمچ

بنانے اور استعمال کا طریقہ

ان تمام چیزوں کو ایک بوتل میں رکھ لیں اور ایک چھوٹا چمچ دو گلاس پانی میں ملا کر ابال لیں اور دھیمی آنچ پر پکائیں۔ تھوڑی دیر بعد نتھار کر پی لیں۔ یہ پانی صبح شام پینا ہے اس طریقے سے کھانے کے بعد بھاری پن اور قبض سے نجات کے علاوہ وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US