شادی کی تقریب میں کھانا ڈبوں میں دیا جائے.. کورونا کے پیشِ نظر عوامی مقامات پر کون سی نئی پابندیاں لگ گئیں؟

image

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے عوامی مقامات پر ماسک لگانا ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔

ماسک اور ویکسین لازمی قرار

جیو نیوز کے مطابق صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ اور خاص طور پر کراچی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کا جائزہ لیا اور عوامی بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف فیصلے کیے جن میں شادی بیاہ کی تقریبات میں شریک ہونے والوں کو کھانا ڈبوں میں دینے کا حکم دیا گیا ہے اور مارکیٹس, شادی ہالز اور تمام عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مارکیٹس میں صرف وہی افراد داخل ہوسکیں گے۔

ریسٹورنٹس ایس او پیز پر عمل کریں

وزیراعلیٰ مراد علی کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کا عمل تیز کیا جائے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔ ایسے ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US