مری میں کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ۔۔ تاجر تنظیم اور ہوٹل مالکان کی ہڑتال

image
17 جنوری تک مری کا بائیکاٹ کردیا گیا، جب تک کوئی بھی سیاح مری نہیں جاسکے گا۔ جس سے نہ صرف مقامی لوگوں کا کوروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے بلکہ ہوٹل مالکان بھی سڑکوں پر آگئے ہیں۔ مری میں سیاحوں کی آمد پر پابندی کے باعث سول سوسائٹی تاجروں اور ہوٹل مالکان نے مری ایکسپریس وے مسیاڑی کے مقام پر احتجاجی دھرنا دے دیا ہے۔ برفانی طوفان سے مری میں 23 افراد کی اموات کے بعد حکومت نے مری میں سیاحوں کی آمد پر پابندی لگا دی تھی۔ آج مری میں کاروباری مراکز مکمل طور پر بند تھے۔ کل بھی بند رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک سیاحوں کی آمد کو نہیں کھولا جائے گا جب تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔ کیونکہ ہمارا کاروبار ختم ہو کر رہ گیا ہے اگر ایسا ہی رہا تو ہمارا بہت نقصان ہو جائے گا ویسے ہی ہم خسارے میں چل رہے ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US