پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے ایک پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے ہوگئی۔
خزانہ ڈویژن سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ:
''
ہائی اسپیڈ ڈیزل اور کیروسین کی فی لیٹر قیمت میں 3،3 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 33 پیسے اضافہ کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل، کیروسین اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر نئی قیمت بالترتیب 144 روپے، 62 پیسے، 116 روپے 48 پیسے اور 114 روپے 54 پیسے ہوگئی۔
''
نئی قیمتوں کا اطلاق آج 16 جنوری سے ہورہا ہے۔ جس کے بعد عوام کی چیخیں نکل آئی ہیں۔ ٹوئٹر پر صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے اپنے کمنٹ میں کہا کہ :
''
15 دن پہلے بھی 4 روپے بڑھائے اور اب 3۔ کسی نے کہا کہ اگر عوام کو بھوکا مارنا ہے تو سرِعام اعلان کردیں، یوں جبراً مارنا کہاں کا انصاف ہے۔
''