یہ شخص آخری وقت میں کیا کرتا رہا؟ موت سے چند لمحے پہلے کا ایسا واقعہ جس کے بعد سب کی آنکھوں میں آنسو آ گئے

image

آپ نے اپنی زندگی میں ایسے کئی لوگوں کو دیکھا ہوگا جن کے آخری وقت میں بھی وہ اللہ کو یاد کر رہے ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایسے لوگوں کی ویڈیوز بھی دیکھی جا سکتی ہیں جس میں وہ اپنے رب کے حضور دعا گو ہوتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی شخص کے بارے میں بتائیں گے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک مریض اپنے آخری وقت میں اللہ کو یاد کر رہا ہے، تاہم اس مشہور شخصیت کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قوم پرست رہنما اور جے کے ایل ایف کے سابق صدر دلشاد قریشی حالت نزع میں اللہ کو یاد کر رہے ہیں۔

دلشاد قریشی کو اللہ کی تعریف کرتے اور دعائیں مانگتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ وہ کلمہ شہادت اور کلمہ طیبہ بھی پڑھتے نظر آ رہے تھے۔

دلشاد قریشی کی حالت نزع میں عبادت کرتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی، واضح رہے قوم پرست رہنما مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US