کراچی میں بس کنڈکٹر کی خطرناک کرتب کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

image

شہر کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کی بدتر حالت تو اپنی جگہ مگر بس کنڈکٹروں کی حالت پر بھی رحم آنے لگا ہے۔

شہر میں پہلے ہی ٹریفک حادثوں میں کمی نہیں آرہی ہے اور آئے روز بسوں، گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے حادثات میں لوگ اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں۔ وہیں بس کنڈکٹر بھی اپنی جانوں کو مشکل میں ڈال رہے ہیں۔

ایک بس کنڈکٹر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بس کنڈکٹر تیز رفتار چلی بس کے دروازے پر لوہے کے سریے (Rod) کی مدد سے تیڑھا ہوجاتا ہے جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتا ہے۔

بس کنڈکٹر کرتب کرتے ہوئے کسی بھی خطرناک حادثے کا شکار ہوسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہی ہے۔

دیکھیئے ویڈیو۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts