جنازہ بھی گٹر کے پانی سے گزر کر لے جانا پڑ رہا ہے۔۔ کراچی میں سڑکیں گندے پانی سے بھر گئیں

image

کراچی شہر پر چھائے بدنصیبی کے بادل کسی طرح چھٹنے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ یہ ایک ایسا شہر ہے جہاں نہ پینے کا صاف پانی میسر ہے اور نہ چلنے کے لئے سڑکیں۔ حال ہی میں اب تک نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی کی کچھ ایسی خبریں سامنے آئی ہیں جنھوں نے سندھ حکومت کی بے حسی کا بھانڈا ایک بار پھر پھوڑ دیا ہے۔

خبر کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی میں سیوریج کا نظام اتنا ناقص ہے کہ سڑکیں گٹر کے پانی سے بھر چکی ہیں جس کی وجہ سے شہری روزمرہ کے عام کاموں کے علاوہ جنازہ تک گٹر کے پانی سے گزر کر لے جانے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ کراچی میں سڑکوں کا پانی صرف کیماڑی میں نہیں بلکہ صدیق کالونی، نارتھ کراچی اور گلشن اقبال کے کچھ علاقوں میں بھی موجود ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگی عذاب بن چکی ہے۔ شہری نہ صرف بدبو دار ماحول میں سانس لینے پر مجبور ہیں بلکہ گٹر کی گندگی کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US