اذان ہو رہی میوزک بند کرو ۔۔ ساحر علی بگا نے اذان کا احترام کرتے ہوئے لوگوں سے کیا کہا؟ دیکھیئے ویڈیو

image

پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار ساحر علی بگا نے اپنے کانسرٹ کے درمیان اذان کا احترام کرتے ہوئے بینڈ رکوا دیا۔

سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے اور لوگوں کی جانب سے ان کا یہ عمل بے حد پسند کیا جا رہا ہے کہ کانسرٹ کے درمیان اذان کو ترجیح دے کر گانا روک دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار ساحر علی بگا اسٹیج پر اپنا اور آئمہ بیگ کا گانا مست ملنگ گارہے ہیں کہ اتنے میں اذان شروع ہوجاتی ہے۔

ساحر علی بگا اذان کی آواز سن کر کہتے ہیں کہ میوزک بند کریں جب کہ لوگوں کو بھی خاموش ہونے کا کہتے ہیں۔

گلوکار کو یوں اذان کا احترام کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے جب کہ سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر ان کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US