اب 100 روپے لوڈ کرانے پر کتنا بیلنس ملے گا؟حکومت کا موبائل ریچارج ٹیکس پر اضافہ

image

موبائل صارفین پہلے ہی ِسم کو لے کر کسی نہ کسی مشکل کا شکار رہتے ہیں وہیں اب حکومت نے موبائل ریچارج پر ٹیکس میں اضافہ کر کے عوام کو مزید غصہ دلا دیا ہے۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہر موبائل ریچارج پر ٹیکس 15 فیصد اضافی ود ہولڈٹیکس وصول کیا جائے گا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق اگر صارفین اپنے موبائل فون میں 100 روپے کا ریچارج کروائیں گے تو انہیں 9 روپے 3 پیسے اضافی ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے بیلنس ری چارج پراضافی ٹیکس لینے کا اعلان کیا ہے اور اب 100 روپے کے لوڈ پر86 روپے9 پیسے کا بیلنس آئے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت کواس مد میں 43 ارب روپے سے زائد موصول ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US