“یہ ایک بے شرم عورت ہے میں اس کے خلاف سائبر کرائم میں کارروائی کروں گی“
یہ کہنا ہے پاکستان کی مشہور سیاست دان شرمیلا فاروقی کا جو نادیہ خان پر شدید برہم ہیں۔ لیکن ایسا کیا ہوا کہ شرمیلا کو نادیہ خان پر اتنا غصہ آگیا؟ یہ جاننے کے لئے ویڈیو دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ، شرمیلا کی والدہ کے ساتھ موجود ہیں اور ان سے ان کے میک اپ کے بارے میں سوالات کررہی ہیں جو کچھ لوگوں کو طنزیہ محسوس ہوئے۔ نادیہ خان شرمیلا کی والدہ سے پوچھتی ہیں کہ انھوں نے اتنا پیارا میک اپ کرنا کس سے سیکھا جس پر انیسا فاروقی کہتی ہیں کہ شرمیلا سے سیکھا ہے۔ جہاں کچھ لوگوں کو نادیہ کا رویہ طنزیہ محسوس ہوا وہیں شرمیلا نے نادیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور سائبر کرائم جانے کی دھمکی بھی دے دی۔
دی۔ماں کی عمر کی عورت کا مذاق نہیں اڑانا چاہئیے تھا
نادیہ خان کے اس رویے پر شرمیلا ہی نہیں سوشل میڈیا پر لوگ بھی کافی غصے میں ہیں اور تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے یہ تبصرہ بھی کیا کہ نادیہ کو اپنی ماں کی عمر کی خاتون کا مذاق نہیں اڑانا چاہئیے۔