ایک ساتھ 6 بچے پیدا ہوئے ۔۔ پشاور میں پیدا ہونے والے 6 بچوں میں سے 4 بچے انتقال کر گئے

image

اولاد ایک ایسی نعمت ہے جو کہ والدین سے بڑھ کر کوئی نہیں اسے محسوس کر سکتا ہے۔ جبکہ یہی نعمت حاصل کرنے کے لیے جوڑا للہ سے بے انتہا دعائیں بھی کرتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

دراصل پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایک جوڑے کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی، یہ خبر کسی بھی والدین اور گھر والوں کے لیے کسی بڑی خوشی سے کم نہیں ہے۔

ظاہر سی بات ہے منتوں اور دعاؤں کے بعد اللہ جب آپ کو ایک ساتھ اپنی نعمتیں دل کھول کر دے تو کون خوش نہیں ہوگا۔ یہ فیملی بھی کچھ ایسا ہی محسوس کر رہی تھی۔

مگر صورتحال اس وقت تبدیل ہو گئی جب ڈاکٹرز نے خبردار کیا کہ بچوں کی حالت کمزور ہے جس کی وجہ سے ان کے بچنے کی امید کم ہے۔ یہ سُن کر والدین کو دھچکا ضرور لگا کیونکہ والدین کے لیے یہ لمحہ ایک طرف اور باقی دنیا کی خوشی ایک طرف ہوتی ہے۔

لیکن صورتحال کے عین مطابق 6 نومولود میں سے 4 بچے انتقال کر گئے، انتقال کر جانے والے بچوں میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل تھیں۔

لیکن جو اللہ چاہتا ہے وہی ہوتا ہے، اسی امید پر یہ والدین بھی اپنی دو بچیوں کی صحت کے لیے دعا کرتے نظر آئے۔ اگرچہ نومولود کا انتقال کسی بڑے صدمے سے کم نہیں تھا مگر انہوں نے اللہ کی رضا میں راضی رہنے کا فیصلہ کیا، اور بچ جانے والی دو بچیوں کو بھی رحمت سمجھ کر قبول کیا ہے۔

دونوں بچیاں اس وقت نرسری وارڈ میں زیر علاج ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US