بِل بورڈ پر اپنی شادی کا اشتہار دینے والے نوجوان کی قسمت جاگ اٹھی ۔۔ اب تک کتنے رشتے آچکے ہیں؟ نوجوان خوشی سے نہال

image

مجھے ارینج میرج سے بچاؤ کا اشتہار دینے والے نوجوان محمد ملک کی قسمت چمک اٹھی اور ان کے لیے رشتوں کی قطاریں لگ گئیں۔ اشتہار دینے والے محمد ملک سے بہت سی فیملیز نے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے رشتے کے لیے خاص طور پر ایک شاہراہ پر بل بورڈ کا سہارا لیا تھا۔انتیس سالہ نوجوان کی ہنستی مسکراتی تصویر کے ساتھ “ارینج میرج سے بچاو” کا بل بورڈ سب کی توجہ کا مرکز بنا۔

بی بی سی کے مطابق اب تک ایک ہزار سے زائد پیغامات موصول ہو چکے ہیں۔

نوجوان نے بل بورڈ پر ویب سائٹ کا ایڈریس بھی دیا تھا جس پر’’فائنڈ ملک آ وائف‘‘ یعنی ملک کے لیے دلہن ڈھونڈیں۔ درج تھا۔ محمد ملک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ ارینج میرج کے خلاف نہیں مگر انہوں نے اپنے طور پر کسی اچھی لڑکی کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔

نوجوان کو جس طرح شادی کے لیے پیغامات موصول ہو رہے، اس سے ان کے لیے امید کی کرن جاگ اٹھی ہے کہ اب ان کا کام بن جائے گا اور انہیں ان کی پسند کی دلہنیا جلد مل جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US