نواز کی تصویر والا ٹرک بھی چوری کا نکلا ۔۔ مریم نواز نے تصویر شئیر کی، مگر کس طرح چوری معلوم ہوئی؟

image

مریم نواز سوشل میڈیا پر اپنے فعال ہونے کی وجہ سے کافی چرچہ میں رہتی ہیں، انہیں پتہ ہے کہ سوشل میڈیا کی اہمیت کس حد تک ہے، لیکن کئی بار سوشل میڈیا خطرے میں بھی ڈال سکتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مریم نواز کے ایک ایسے ہی ٹوئیٹ کے بارے میں بتائیں گے۔

دراصل تین دن پہلے مریم نواز کی جانب سے ایک ٹوئیٹ کی گئی تھی جس میں ایک تصویر بھی موجود تھی، اس تصویر میں ایک مقامی ٹرک موجود تھا، جس کی پچھلی طرف نواز شریف کی تصویرموجود تھی۔

اور سرائیکی زبان میں لکھا تھا کہ "پچھاں مُڑ وے ڈھولا، تیری لوڑ پے گئی" اس جملے کو مریم نواز کی جانب سے اپلوڈ کیا گیا تھا۔

لیکن شاید مریم تصویر شئیر کرتے وقت بھول گئیں کہ یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے جہاں کوئی بھی چیز وائرل ہو سکتی ہے اور باآسانی پتہ لگایا جا سکتا ہے۔

بس پھر ہونا کیا تھا، اس تصویر میں ٹرک کا نمبر بھی موجود تھا، جسے مخالف پارٹی کے لوگوں کی جانب سے سرچ کیا گیا اور تحقیقات سے معلوم یہ پڑا کہ جس ٹرک کی تصویر مریم کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تھی وہ تو چوری شدہ ٹرک تھا۔ حقیقت سامنے آنے پر شہباز گل بھی بولے بغیر نہ رہ سکے۔

شہباز گل نے کہا کہ جعلی نمبر پلیٹ لگائے چوری کے ٹرک کے پیچھے لگی سرٹیفائیڈ سزا یافتہ مجرم اور چور کی تصویر ہٹا کر چیک کرلیں، یقیناً اس پر لدا ہوا مال بھی چوری کا برآمد ہوگا


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US