8 سال پہلے مرنے والا لڑکا اپنے ہی جنازے پر زندہ کیسے ہوگیا؟ جانیئے اس شخص کے بارے میں دلچسپ واقعہ

image

قبرستان کا منظر دیکھ کر انسان کے اوپر خوف و رقت طاری ہوجاتی ہے، کیونکہ وہاں کا ماحول ایک دم خاموش اور دہشت ناک ہوتا ہے۔ اور اگر کسی جنازے کی تدفین کے دوران لائے جانے والے جنازے سے مردہ اُٹھ کر بیٹھ جائے تو کسی کی بھی حالت جواب دے سکتی ہے۔

ایسا اکثر حقیقت میں ہوتا رہتا ہے کہ تدفین کے دوران مردے کی سانس بحال ہوجائے اور کئی بار توقبر کے اندر بھی انسان کی آنکھ کھل جانے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

لیکن آج ہم آپ کو حقیقت میں ایسے شخص سے ملوائیں گے جس کی تدفین ہونے والی تھی اور وہ عین دفنانے کے وقت زندہ ہوگیا جسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا تھا۔

یہ واقعہ سال قبل پیش آیا تھا جب اللہ والا بلوچ نامی نوجوان تدفین کے وقت اپنی چار پائی پر اٹھ کر بیٹھ گیا اور لوگ خوف کے مارے دور بھاگ گئے تھے۔

اللہ والا بلوچ نے ڈیجیٹل پاکستان کے ویب چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ میں زندہ ہی تھا، میرے جنازے پر 400 سے زائد لوگ تھے۔ لڑکے نے کہا کہ لوگ جا کر دور کھڑے ہو کر مجھے دیکھ رہے تھے میں نے آواز دی تو کچھ دیر بعد تھوڑے تھوڑے کر کے لوگ آنا شروع ہوئے۔

لڑکے کے نماز جنازہ میں شریک ہونے والے ایک شخص خالد نے بتایا کہ اللہ والا بلوچ کی نماز جنازہ، اور تدفین کا اعلان بھی ہوچکا تھا لیکن تدفین کے دوران وہ اچانک زندہ ہوگیا تھا۔

زندہ ہوجانے والے شخص نے بتایا کہ سب سے پہلے میرا ایک دوست قریب آیا تھا۔

ویڈیو دیکھیئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US