لاہور: لوہاری گیٹ پر زوردار دھماکہ، بڑے حادثے کی وجہ سے 2 شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے

image

لاہور کے مصروف علاقے لوہاری گیٹ کے قریب زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ یہ ایک پلانٹڈ دھماکہ ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص جان بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ آس پاس گھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

واقعے کی اطلاعات ملنے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع بھی کر دیں ہیں۔

یہی نہیں اس دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ جگہ پر ڈیڑھ ہزار فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا ہے۔

واضح رہے کہ ابھی تک یہ بھی مکمل طریقے سے نہیں کہا جا سکتا کہ یہ بم دھماکہ ہے بھی یا نہیں کیونکہ بعض وصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ ایک سیلنڈر دھماکہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US