بیٹے کو کروڑوں کی گاڑی کا تحفہ ۔۔ مریم نواز نے جنید صفدر کو شادی کے بعد مہنگی گاڑی تحفے میں دے دی؟ یہ کیسی دِکھتی ہے؟

image

ہر ماں اپنے بچے کی خواہش پر پورا اترتی ہے۔ اپنے بیٹے کی ہر خوشی میں شریک ہوتی ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی انہی ماؤں میں شامل ہیں جو اپنے بیٹے کی خوشی کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہیں۔

مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر جن سے وہ محبت کرتی ہیں، ان کو شادی کا بہترین تحفہ دیا ہے جو شاید ہی اس سے قبل کسی ماں نے اپنے بیٹے کو دیا ہوگا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کو شادی کا تحفہ پیش کیا اور وہ تحفہ مرسیڈیز کار کا ہے۔ فرنٹئیر پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے جنید صفدر کو مرسڈیز G63 AMG شادی کا تحفہ دیا ہے جو پنجاب کی وہیکل ریجسٹر میں اب تک کی سب سے مہنگی ترین گاڑی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جنید صفدر کو جو تحفہ ملا وہ مرسڈیز G63 AMG تھا۔ جرمن SUV 4000cc، ڈوئل ٹربو V8 انجن پر چلتی ہے اور اس میں 9-اسپیڈ ٹرانسمیشن نصب ہے۔

اس گاڑی پر 5.3 ملین روپے ٹیکس ادا کیا گیا ہے جو کسی گاڑی پر اب تک کا سب سے زیادہ ادا کرنے والا ٹیکس ہے۔

لیکن اب وہیں اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا بھی ردعمل سامنے آیا جس میں انہوں نے اپنے بیٹے جنید کو مہنگی گاڑی دینے کی خبروں کو رد کر دیا۔

سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ مریم نواز نے جنید صفدر کو شادی پر 14 کروڑ کی مرسیڈیز تحفے میں دی ہے جو پنجاب میں رجسٹرڈ ہے۔

مریم نواز نے ایسی تما تر خبروں کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کیا۔

نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے کہا کہ یہ مایوس کن بات ہے کہ کس طرح معروف اکاؤنٹس بغیر تصدیق کے جعلی خبروں کی تشہیر کررہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US